Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اب تارکین وطن اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

جس طرح سندھ نےکارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن

اس اقدام کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی سم کارڈز کو فعال رکھ سکیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی متعلقہ موبائل کمپنی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل رہے گی جس سے ان کے لیے پاکستان میں اپنے اہل خانہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ برقرار رکھنے میں مزید آسانی پیدا ہو گی۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد پھیلانے والے 10 لاکھ 60 ہزار لنکس کو بند کرنے کے لیے کریک ڈاؤن بھی کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.