sui northern 1

فیصل آباد میں پرنسپل کانفرنس 2026 کا آغاز: "میں ہوں پرنسپل” کے عنوان سے تعلیمی مباحث

فیصل آباد میں پرنسپل کانفرنس 2026 کا آغاز: "میں ہوں پرنسپل" کے عنوان سے تعلیمی مباحث

0
Social Wallet protection 2

فیصل آباد: ملک کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک کے زیر اہتمام ‘پرنسپل کانفرنس 2026’ کا پہلا باب ‘میں ہوں پرنسپل: ابھرتی ہوئی رجحانات کے دور میں’ کے عنوان سے سیرینا ہوٹل سول لائنز فیصل آباد میں منعقد ہوا۔

sui northern 2

پاکستانی مندوب کا عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل پر زور

کانفرنس میں کلیدی مقرر پروفیسر راؤ محمد اقبال نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ ایلائیڈ اسکولز اور ایف اے اسکولز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے ایجو ریفائنڈ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ماہرین تعلیم نے تعلیمی معیار، اساتذہ کی صلاحیتوں کی تعمیر، تعلیم اور ٹیکنالوجی کا امتزاج، نصاب کے نئے چیلنجز اور ڈیٹا کی بنیاد پر نظام میں بہتری جیسے اہم موضوعات پر اپنے قیمتی آرا پیش کیں۔

کانفرنس میں ایلائیڈ اسکولز، ایف اے اسکول سسٹم اور اسٹیپ اسکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں سرٹیفیکیٹس، تحائف اور گفٹ پیکس تقسیم کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.