پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میںایصام الحق اگلے چار سال کیلئے صدر منتخب
اسلام آباد(مدثر اقبال چوہدری) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں ایصام الحق اگلے چار سال کیلئے صدر منتخب ہو گئے۔کرنل ر ضیاء الدین قریشی پی ٹی ایف کے سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ایصام الحق نے انتخابات میں 8ووٹ حاصل کیے ۔میجر جنرل ر اصغر نواز سار ووٹ حاصل کر سکے ۔لیفٹیننٹ کرنل ر ضیاء الدین بھی 8ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔ میجر سلمان جاوید جو سات ووٹ ملے۔ خزانچی کی سیٹ عارف قریشی نو ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئے۔عمر فاروق نے چھ ووٹ حاصل کیے۔