Gas Leakage Web ad 1

عمران خان ڈائیلاگ کے حق میں نہیں ، پی ٹی آئی کو بعض معاملات میں بہتری لانی چاہیے: رانا ثنا

عمران خان ڈائیلاگ کے حق میں نہیں ، پی ٹی آئی کو بعض معاملات میں بہتری لانی چاہیے: رانا ثنا

0

وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما خود کہتے ہیں کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار نہیں، البتہ اگر انہیں ملنے کا موقع ملے تو وہ انہیں راضی کر سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جسے اصولوں پر بات کرنی ہے وہ پی ٹی آئی سے بات کرے: سلمان اکرم راجا

رانا ثناء اللہ نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو واپس آ کر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں بیٹھنا چاہیے، حکومت سے تعاون کرنا چاہیے اور اپنے اندر بہتری لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تیاریوں سے لگتا ہے کہ وہ 8 فروری کی کال واپس نہیں لیں گے، لیکن انہیں چاہیے کہ احتجاج کے بعد پارلیمنٹ میں آ کر بھرپور کردار ادا کریں۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ان کے بارے میں مثبت خیالات ہیں، اور اگلے ہفتے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.