پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت سے محض نمائشی مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا۔ جسے اصولوں پر بات کرنی ہے، وہ ہم سے بات کرے۔”
کراچی کی شادیوں نے 2025 میں کتنے کمائے؟ رقم جان کر سب حیران
انہوں نے گفتگو میں نئی شرائط رکھتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا محور شفاف انتخابات، عوامی مینڈیٹ کی بحالی اور آزاد عدلیہ جیسے بنیادی اصول ہونے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ "کسی آسائش یا چور دروازے کے لیے بات نہیں کریں گے۔ عمران خان کو سائیڈ پر نہیں رکھا جا سکتا۔”
سلمان اکرم راجا نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کے نام پر محض ظاہری اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "وہ چاہتے ہیں ساتھ بیٹھ کر چائے پیئں، بسکٹ کھائیں تاکہ لگے کہ سب اچھا ہے… یہ ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن سے ملاقات کر رہے ہیں۔” انہوں نے ماضی کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "پہلے بھی حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے، بسکٹ کھائے، چائے پی اور کچھ نہیں ہوا۔”
ان بیانات سے پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کے لیے واضح اور اصولی موقف کی عکاسی ہوتی ہے، جس میں بنیادی جمہوری اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔