لاہور میں بسنت کے تہوار کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کے امکانات ہیں۔ 5 فروری کو یوم کشمیر کی سرکاری تعطیل پہلے ہی طے ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں بھی ہوں گی۔ اگر جمعہ کو اضافی چھٹی منظور ہو جاتی ہے تو شہریوں کو مسلسل چار دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔
اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی
اس طویل ویک اینڈ کے دوران ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور موٹرسائیکلوں کی غیر ضروری آمدورفت میں کمی متوقع ہے، جس سے شہریوں کے لیے نقل و حمل آسان ہو جائے گا۔
لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاط اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اپیل کی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ بسنت کے دنوں میں اضافی ٹریفک انتظامات بھی کیے جائیں گے۔