Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع

اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع

0

اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر کے 12 اہم انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز کو فعال کر دیا گیا ہے، اب بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے، وزیراعلیٰ کے پی

شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد بھر میں 16 مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے دو مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں۔

اس اقدام کا مقصد شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا، شہریوں کو محفوظ اور آسان آمد و رفت فراہم کرنا، اور ٹریفک قواعد و ضوابط کی مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ ایم ٹیگ نظام کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد یہ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا جرمانے سے بچا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.