sui northern 1

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

0
Social Wallet protection 2

 

sui northern 2

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط برائے طریقِ کار 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت جاری کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا نوٹیفکیشن اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کے وفد کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن کے وفد میں اراکین قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، جنید اکبر، سردار لطیف کھوسہ، جمال احسن خان، شہرام ترکئی، شاندانہ گلزار، ذین قریشی، علی اصغر خان، ملک امجد تاج اور یوسف خان شامل تھے۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری سے پارلیمانی امور میں اپوزیشن کے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.