Gas Leakage Web ad 1

لاہور؛ کار سوار شہری کو ناکے پر روکنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

لاہور؛ کار سوار شہری کو ناکے پر روکنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

0

شفیق آباد پولیس کی جانب سے ایک کار سوار شہری کو رات گئے روکنے اور بے جا پریشان کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ناکے پر ایک شہری کی کار روکی اور چیکنگ کے دوران کار سے ایک پستول برآمد ہوا۔ شہری سے پستول کا لائسنس طلب کیا گیا، جو پیش کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ تاہم شہری نے بعد ازاں اس عمل پر پولیس کے خلاف شکایت درج کرا دی۔

شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او عاصم حمید، اے ایس آئی اور چار دیگر اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ انہیں ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لائنز پیش کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.