Gas Leakage Web ad 1

سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف

سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف

0

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے اپنی آٹو فنانسنگ اسکیم ‘یو بی ایل ڈرائیو’ کے تحت سوزوکی سوئفٹ کے تمام ویریئنٹس کے لیے ایک نئی فنانسنگ آفر متعارف کرائی ہے۔ اس پیشکش کی خاص بات ریزیڈیول ویلیو (RV) فنانسنگ کا آپشن ہے، جس کے ذریعے صارفین عام اقساط کے مقابلے میں کافی کم ماہانہ ادائیگی پر گاڑی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت سوئفٹ کے جی ایل مینوئل، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی ویریئنٹس پر دستیاب ہے جن کی قیمتیں 43 لاکھ 36 ہزار سے 47 لاکھ 66 ہزار روپے کے درمیان ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دیہات میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کلینکس آن وہیلز کی آؤٹ سورسنگ

مالیاتی تفصیلات کے مطابق، سوزوکی سوئفٹ کے مختلف ماڈلز پر ماہانہ اقساط کا آغاز تقریباً 68 ہزار 711 روپے سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سوئفٹ جی ایل مینوئل کی ماہانہ قسط اسٹینڈرڈ پلان میں ایک لاکھ روپے سے زائد ہے، تاہم آر وی پلان کے تحت یہ کم ہو کر 69 ہزار 567 روپے رہ جاتی ہے۔ اسی طرح ٹاپ ماڈل جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قسط بھی آر وی پلان میں تقریباً 69 ہزار 128 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسٹینڈرڈ فنانسنگ میں یہ رقم ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر جاتی ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ آر وی پلان میں کم ماہانہ اقساط کے بدلے صارفین کو فنانسنگ کی مدت ختم ہونے پر ایک بڑی یکمشت رقم ادا کرنی ہوگی۔ یہ آفر محدود مدت اور منتخب برانچز کے لیے ہے اور اس کے لیے درخواستیں یو بی ایل ڈرائیو پورٹل کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔ بینک نے واضح کیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں اور شرائط و ضوابط میں تبدیلی کا حق برقرار ہے اور تمام درخواستوں کی منظوری بینک کی کریڈٹ پالیسی کے تحت دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.