Gas Leakage Web ad 1

ٹی ٹی پی دہشتگرد جماعت، اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر کے پی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، بیرسٹر گوہر

ٹی ٹی پی دہشتگرد جماعت، اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر کے پی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، بیرسٹر گوہر

0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، تاہم اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی کو آن بورڈ لینے کی ضرورت ہے۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کرانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فروری 2025 سے پارٹی قیادت کی بانی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، حالانکہ ملاقاتوں سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملاقاتوں سے روکنے سے عوام کی ہمدردیاں بانی کے ساتھ مزید بڑھیں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ کے پی کے دورۂ کراچی میں 9 مئی جیسے واقعات کو دُہرانے کی کوشش کی گئی: شرجیل میمن

سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پہلے جلسے کی اجازت دی لیکن آخری دن راستہ روک کر رویہ بدل لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس دورے کے دوران کہیں ایک گملا تک نہیں ٹوٹا اور عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ پارلیمانی پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا صرف پارلیمنٹ سے متعلق تھا جس میں بنیادی طور پر اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن پر بات کی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جمعرات تک آ جائے گا، جو اعتماد سازی کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے 8 فروری کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن اور مہذب ہوگا۔ دہشت گردی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور جو تنظیمیں پاکستان کے مفاد کے خلاف سرگرم ہیں، ہم انہیں دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اگر پی ٹی آئی کو سیاسی اسپیس نہیں ملے گی تو احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

پارٹی کے اندرونی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے اور وہ پارٹی معاملات کو باہر نہیں لانا چاہتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ ان کے پاس بانی کی امانت ہے اور اگر بانی کہیں تو وہ فوری استعفیٰ دے دیں گے۔ آخر میں انہوں نے کراچی میں میڈیا کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ہم ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.