sui northern 1

پاکستان ریلویز بوگیوں کی کمی پر قابو پانے میں ناکام، مسافر شدید مشکلات کا شکار

پاکستان ریلویز بوگیوں کی کمی پر قابو پانے میں ناکام، مسافر شدید مشکلات کا شکار

0
Social Wallet protection 2

لاہور میں پاکستان ریلویز کے مسافر بوگیوں کی سنگین کمی اور انفراسٹرکچر کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ اس کے برعکس تمام توجہ ریلوے اسٹیشنوں کی خوبصورتی پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق، مسافر ٹرینوں میں بوگیوں کی شدید قلت کے باعث روانگی میں گھنٹوں کی تاخیر معمول بن چکی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ریلوے انتظامیہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان بوگیوں کو بھی آپریشن میں شامل کر رہی ہے جن کی فزیکل، مکینیکل اور الیکٹریکل اوورہالنگ کی مدت پوری ہو چکی ہے۔

تحریک انصاف نے نئے میثاقِ جمہوریت کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی

ان غیر معیاری بوگیوں کا استعمال مسافروں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ریل گاڑیوں کے ڈی ریل ہونے کی ایک بڑی وجہ یہی غیر محفوظ بوگیاں ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں چلائی جانے والی 106 مسافر ٹرینوں کے لیے 1560 بوگیوں کی ضرورت ہے، جبکہ دستیاب تعداد صرف 1100 کے قریب ہے۔ اس طرح 400 سے زائد بوگیوں کی کمی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے 100 سے زائد غیر معیاری بوگیاں استعمال میں لائی جا رہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کیرج ورکشاپ کو بوگیوں کی تیاری کے لیے اربوں روپے فراہم کیے گئے تھے، لیکن مقررہ وقت پر نئی بوگیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ نتیجتاً لاہور، کراچی، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت مختلف روٹس پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے۔

صورتحال اتنی سنگین ہے کہ کچھ روٹس پر ایک ٹرین کی بوگیاں فوری طور پر دوسری ٹرین کے ساتھ جوڑ دی جاتی ہیں، اور اگر کوئی ٹرین تاخیر یا حادثے کا شکار ہو جائے تو مسافروں کو کم بوگیوں والی دوسری ٹرینوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

تاہم، پاکستان ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے کے پاس 1105 مسافر بوگیاں موجود ہیں اور کوئی کمی نہیں ہے۔ ان کے مطابق 54 پاور پلانٹس دستیاب ہیں جبکہ ضرورت 52 ہے، اور رواں ماہ کے اختتام تک مزید 50 بوگیاں سسٹم میں شامل کر دی جائیں گی، جس سے ٹرینوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.