نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) **یار محمد** نے وزیراعلیٰ معائنہ کمیشن (سی ایم آئی ٹی) کو محکمانہ بریفنگ دیتے ہوئے زور دیا کہ قومی خزانے کے تحفظ، گورننس کی بہتری اور علاقے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے **بلاتفریق احتساب** کا عمل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے قانونی طور پر آزادانہ فرائض انجام دینے کے لیے مناسب قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتساب اور انکوائری کے اداروں کا بنیادی مقصد مخالفین کے خلاف کارروائی نہیں، بلکہ **شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا** ہے۔
راولپنڈی میں شیڈول سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج
نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سی ایم آئی ٹی کو اپنی توجہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ اور شفافیت پر مرکوز کرنی چاہیے، تاکہ عوامی مفاد کے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق مکمل ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ نظام کی بہتری کے لیے نئے قوانین بنانے کے بجائے **موجودہ قوانین پر عملدرآمد** کو یقینی بنانا زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے ناقص منصوبہ بندی، ناقص فزیبلٹی اسٹڈیز اور پی سی-1 کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان وجوہات سے منصوبے التوا کا شکار ہوتے ہیں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عوامی منصوبوں میں غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی گئی تو منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوگی اور عوام تک ان کے فوائد پہنچ سکیں گے۔