کور کمانڈر کوئٹہ نے بھارتی سرپرستی میں چلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایما پر دہشت گرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کور کمانڈر نے بسیمہ کے تاجروں، اساتذہ، معززین اور نوجوانوں سمیت مقامی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔ مقامی آبادی نے عوام سے براہ راست رابطے پر کور کمانڈر کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو علاقے کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آئینی قرار
کور کمانڈر نے واضح کیا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا بنیادی مقصد مقامی آبادی کو بہتر سہولیات اور معیار زندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر عوام کو بہتر زندگی سے محروم کرنے اور علاقے کے امن کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے درپے ہیں۔
کور کمانڈر کوئٹہ نے عزم ظاہر کیا کہ پاک فوش مقامی تعاون سے خطے میں امن و خوشحالی کو یقینی بنائے گی اور ترقیاتی عمل کو جاری رکھے گی۔