sui northern 1

بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آئینی قرار

بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آئینی قرار

0
Social Wallet protection 2

وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کو آئینی قرار دے دیا ہے۔

sui northern 2

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل بینچ نے اٹک سیمنٹ کی طرف سے دائر کردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ ایک قانون میں وفاقی اور صوبائی دونوں پہلو موجود ہو سکتے ہیں۔

سندھ حکومت نے جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا: شفیع جان کا الزام

فیصلے میں کہا گیا کہ معدنیات پر عائد کردہ ایکسائز ڈیوٹی کا مقصد لیبر ویلفیئر (مزدوروں کی بہبود) ہے، جو عوامی مفاد کے تحفظ کے دائرے میں آتا ہے۔ عدالت نے "دوہرا پہلو اصول” کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ویلفیئر صوبائی اختیار ہے، اس لیے صوبائی اسمبلی کو اس ضمن میں قانون سازی کا حق حاصل ہے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایکسائز ڈیوٹی لگانا وفاقی اختیار ہے اور بلوچستان صوبائی اسمبلی اس میں ترمیم کی مجاز نہیں۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ صوبائی قانون وفاقی اختیار کو ختم نہیں کرتا، بلکہ آئینی ہم آہنگی کے تحت ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے ذریعے معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.