خوفناک بارودی مواد دھماکا، 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے
تھانہ گومل کے علاقے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب ہوا، شہدا میں ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔
یہ واقعہ ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا جس میں بکتر بند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سیکیورٹی فورسز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک دھماکے کی مذمت کی ہے اور شہید پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔