دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر افسران و جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے شمالی وزیرِ ستان اور کرم میں کاروائیوں کے دوران 11 خوارج کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس کے جوان شب و روز ملک دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر و فرض شناس افسروں اور جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔