عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کے بعد 4,438 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 466,162 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 399,658 روپے پر آگئی۔
سونے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے کی کمی سے 8,125 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 203 روپے کی کمی سے 6,915 روپے پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونا 12 ڈالر کی کمی کے بعد 4,444 ڈالر فی اونس پر تھا۔مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1,200 روپے سستا ہو کر 466,762 روپے کی سطح پر جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,028 روپے کمی کے بعد 401,173 روپے ہو ئی تھی۔ چاندی کی قیمت میں اس دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8,361 روپے پر برقرار رہی۔