sui northern 1

میرے خلاف جھوٹا مقدمہ کرایا، آج یہ مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں: رانا ثنا

میرے خلاف جھوٹا مقدمہ کرایا، آج یہ مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں: رانا ثنا

0
Social Wallet protection 2

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ کروایا گیا تھا اور آج مخالفین مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔ فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جبکہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کی ترقی بھی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ ملک کی تعمیر و ترقی وزیر اعظم کا وژن ہے اور پنجاب میں سڑکوں کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

sui northern 2

لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکڑی بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام کی خدمت کا سفر مسلم لیگ ن کا منشور ہے، جبکہ پنجاب حکومت سبسڈی پر کسانوں کو ٹریکٹر بھی فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا کہا کہ معاملات مل بیٹھ کر حل ہوتے ہیں لیکن مخالفین نے جھوٹے مقدمات کروائے اور نفرت کا بیج بویا، لہٰذا ایسے لوگوں کو اب گلہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب مظلوم بننے کے بجائے اپنے جرموں کو تسلیم کر کے معافی مانگیں۔

مشیر سیاسی امور نے کہا کہ پنجاب میں ہر بڑے عوامی خدمت کے منصوبے کی تکمیل کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو ملتا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام سے صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ ماضی میں ایک پارٹی کی حکومت کے چار سالوں کے دوران کوئی بھی منصوبہ نہیں بن سکا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے خلاف کیے گئے جھوٹے مقدمات کے بعد اب وہی لوگ مکافاتِ عمل کی گرفت میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.