sui northern 1

لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکڑی بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکڑی بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

0
Social Wallet protection 2

لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشتگردوں نے ایک نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کی شدت سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

sui northern 2

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، راجہ یاسر شکیل کا صدارت کیلئے پلڑا بھاری

اس افسوسناک حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔ حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور دہشتگردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.