ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔ اسی طرح شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر عید الفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔
ایف آئی اے کے تمام زونل دفاتر میں ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنیکا فیصلہ
ماہر فلکیات کے مطابق ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ سائنسی بنیادوں پر عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی فلکیاتی ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں عید الفطر 20 مارچ اور عید الاضحیٰ 26 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ حتمی تاریخوں کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔