شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی

شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی

0

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کر دی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل ہے کہ غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں، مہنگائی اور بےروزگاری سے لوگوں کا چولہا نہیں جل رہا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے، براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے ہوسکیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجا، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، جبکہ جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز کے تحریری فیصلے کے مطابق محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.