sui northern 1

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ کتنا ہوگا؟

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ کتنا ہوگا؟

0
Social Wallet protection 2

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی کے شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس تقریب کے دوران حکام کی جانب سے صوبائی وزیر کو بسوں کی خصوصیات اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام سے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے اور ایسی کوششیں جاری ہیں کہ ایسے منصوبے لائے جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

sui northern 2

فیض حمید عمران خان کیخلاف سرکاری گواہ نہیں بن رہے، قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، وکیل سابق آئی ایس آئی چیف

ڈبل ڈیکر بس سروس کا ابتدائی روٹ 22 کلومیٹر پر محیط ہے جو ملیر سے شارع فیصل تک چلائی جائیں گی، جبکہ ان بسوں کا کرایہ 80 سے 120 روپے کے درمیان مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت بسوں کے کرایوں میں سبسڈی فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو سستی سفری سہولیات میسر آئیں اور ان کی خواہش ہے کہ مستقبل میں شہر کی تمام بڑی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں نظر آئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئے سال میں ٹرانسپورٹ کی یہ سہولیات پورے سندھ تک پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔

اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ اس وقت پیپلز بس سروس سے روزانہ سوا لاکھ لوگ جبکہ گرین لائن بس سروس سے 65 ہزار لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اطلاع دی کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، صنعتی علاقوں کی سڑکوں کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ شاہراہ بھٹو کی صورت میں ایک جدید سڑک کا تحفہ پہلے ہی عوام کو دیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.