sui northern 1

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم

0
Social Wallet protection 2

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین کو آپس میں جوڑنے والے کپلنگ کھل جانے کے باعث ٹرین اچانک دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ٹرین کے اس طرح دو حصوں میں بٹ جانے سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

sui northern 2

50 ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور کی جیت

اسٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرین میں معمولی نوعیت کی خرابی ہوئی تھی اور پریشر پائپ نکل جانے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ واقعے کے فوری بعد ریلوے انتظامیہ اور تکنیکی عملہ مرمتی کام میں مصروف ہو گیا ہے اور انتظامیہ کے مطابق جلد ہی ٹرین کو مرمت کے بعد دوبارہ منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.