پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ترقی پانے والے افسران کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ترقی پانے والے افسران کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

0

**پنجاب پولیس کے افسران نے پی پی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی**

لاہور: پنجاب پولیس کے افسران نے پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ پی کیڈٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، مختلف ریجنز میں افسران کی کامیابی کی شرح انتہائی متاثر کن رہی۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور ریجن میں 299 میں سے 297، شیخوپورہ ریجن میں 112 میں سے 111، ملتان ریجن میں 87 میں سے 87، ڈی جی خان ریجن میں 87 میں سے 86، اور ساہیوال ریجن میں 31 میں سے 31 افسران کامیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے اے ایس آئی افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی کا یہ شاندار تناسب پنجاب پولیس کے ہونہار اور محنتی اہلکاروں کی قابلیت اور لگن کا واضح ثبوت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ادارے کے معیار کو بلند کرتی ہے، بلکہ عوام کی خدمت میں مزید موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کامیاب افسران اپنے اپنے ریجنز میں بہترین خدمات سرانجام دیں گے، اور یہ کامیابی افسران کی محنت اور پبلک سروس کمیشن کے شفاف امتحانی نظام کی عکاس ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.