چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات اور ان سے ملاقات کے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ دس دنوں میں ہی نہیں بلکہ پورے سال کے دوران وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کبھی ایسا کوئی رابطہ ہوا یا انہوں نے خود وزیراعظم سے رابطہ کیا تو وہ اس بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے۔
الوداع ملتان سلطانز، ویلکم نئی فرنچائز، سابقہ اونرز نے ارادہ کر لیا
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات ایک سنجیدہ اور اہم معاملہ ہیں، اس پر غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ دس دنوں میں تین مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا تھا، جسے چیئرمین پی ٹی آئی نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔