sui northern 1

متحدہ عرب امارات کے قابل احترام صدر کا پہلا سرکاری دورہ باعث فخر ہے، مریم نواز

متحدہ عرب امارات کے قابل احترام صدر کا پہلا سرکاری دورہ باعث فخر ہے، مریم نواز

0
Social Wallet protection 2

**وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اماراتی صدر کے دورہ پاکستان پر خیرمقدم کیا**

sui northern 2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے سرکاری دورے پر اہل پنجاب کی جانب سے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات لازوال اور بے مثال ہیں۔

نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کیساتھ کیا ہونے لگا؟ نیپرا نے ایکشن لے لیا

مریم نواز شریف نے اس دورے کو پاکستان کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا، "متحدہ عرب امارات کے قابل احترام صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ ہم انھیں پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔”

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر محمد بن زاید النہیان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور مستقبل کی شراکت داری کے نئے دروازے کھلیں گے۔ یہ دورہ تجارتی، اقتصادی اور استحکامی شعبوں میں باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.