sui northern 1

’ آرمی چیف کو قتل کی دھمکی‘، پاکستان کا برطانیہ سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

’ آرمی چیف کو قتل کی دھمکی‘، پاکستان کا برطانیہ سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

0
Social Wallet protection 2

**پاکستان نے برطانیہ سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا**

sui northern 2

پاکستان نے برطانوی حکومت کو ایک سرکاری خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرزمین برطانیہ سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پھیلانے والی سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ خط میں خاص طور پر پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی فوج کے سربراہ کو نشانہ بنانے والے مواد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات والے 4 مسافر آف لوڈ

حکومت پاکستان کے خط کے مطابق، پی ٹی آئی سے وابستہ پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں آرمی چیف کو قتل کرنے کا واضح مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ یہ مواد "نہ بیان بازی ہے اور نہ سیاسی، بلکہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کی اعلیٰ فوجی شخصیت کے قتل پر صریحاً اکساوا ہے۔”

خط میں زور دیا گیا کہ برطانیہ کو ان افراد کی شناخت اور تحقیقات کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلانا چاہیے جو قتل اور تشدد کی کال دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی پی ٹی آئی اور اس سے منسلک پلیٹ فارمز کی پاکستان میں تشدد، نفرت اور بے امنی پھیلانے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں تشدد اور بے امنی پھیلانے کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارمز کے خلاف فیصلہ کن قانونی اور انتظامی کارروائی کی جائے، جس میں ممکنہ پابندی بھی شامل ہو۔

خط میں برطانیہ پر زور دیا گیا کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے استعمال نہ ہو۔ اس معاملے کو برطانیہ کے انسداد دہشت گردی کے عزم اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا امتحان قرار دیا گیا۔

پاکستان نے متنبہ کیا کہ برطانیہ کی خاموشی کو غیر جانبداری نہیں سمجھا جائے گا اور اس کے باہمی اعتماد اور تعاون پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ خط میں کہا گیا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ اس معاملے سے فوری طور پر نمٹا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.