**محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو عزت و ادب کی تلقین کی**
اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دوسروں کی عورتوں کی عزت و آبرو کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود خواتین کی تکریم اور عزت کا دائرہ ہر حال میں برقرار رہنا چاہیے۔
مینڈک میں کینسر کو ختم کرنے والا حیرت انگیز علاج دریافت
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو پارٹی کی جانب سے اہم فیصلے کرنے کا اختیار تفویض کیا ہے، جس کے بعد یہ دونوں رہنما یہ طے کریں گے کہ پی ٹی آئی کو موجودہ حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا احتجاجی تحریک چلانی ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض کارکنوں کی جانب سے نامناسب زبان استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اچکزئی نے کہا، "ہم سب کی اپنی مائیں اور بہنیں ہیں، لہٰذا ہمیں دوسروں کی ماؤں اور بہنوں کی عزت کا بھی اتنا ہی خیال رکھنا چاہیے۔ یہ مناسب نہیں کہ آپ اپنے گھر کی عورتوں کا احترام کریں مگر دوسروں کی عزتیں سوشل میڈیا پر مجروح کریں۔”
انہوں نے پی ٹی آئی کے تمام سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ خواتین کے احترام کو اپنی سیاسی سرگرمیوں میں اوّلیت دیں۔ اچکزئی نے کہا، "اگر ہمیں اپنی گھریلو حدود اور عزتوں کی حفاظت عزیز ہے، تو ہمیں دوسروں کی عزتوں کا بھی اتنا ہی لحاظ رکھنا چاہیے۔”