اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کے خلاف رشوت کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کی ضمانت خارج کر دی۔
امریکا: غیرقانونی تارکینِ وطن کو کرسمس پر ملک چھوڑنے کیلئے 3 ہزار ڈالر اور مفت سفر کی پیشکش
ایف آئی اے سینٹرل کورٹ کے جج کے روبرو این سی سی آئی اے افسران کے خلاف رشوت لینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے دو افسران کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاور اور ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کی ضمانت منظور کی، جن کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق باجوہ پیش ہوئے، جبکہ چوہدری سرفراز کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے رشوت لینے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، مقدمہ 90 لاکھ روپے کا تھا جبکہ ریکوری 4 کروڑ روپے سے زائد کی بتائی گئی ہے، اور ملزمان کے خلاف کوئی متاثرہ شخص بھی سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کے افسران کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔