sui northern 1

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل کینبیز کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی 2025 کی بھی منظوری دی گئی۔

sui northern 2

غیر ملکی میڈیا نے شہزادی لیونور کو جنریشن زیڈ کی “حتمی شاہی وارث” قرار دے دیا

کابینہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ویزا کلیئرنس نظام کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے ویزا کے حصول کو شفاف اور محفوظ طریقے سے آسان بنانا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیشنل کینبیز پالیسی کا مقصد ملک میں فارماسوٹیکل اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سیاسی ہم آہنگی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور ذاتی طور پر وہ متعدد بار سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ مذاکرات کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت ریاستی رٹ برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.