اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون ڈاکٹر کی جانب سے سب انسپکٹر کے خلاف دی گئی درخواست پر انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے انکوائری کی روشنی میں سب انسپکٹر کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بھاری چالان سے پریشان موٹرسائیکل چلانے والوں کو خوشخبری سنا دی گئی
ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے ضابطے کے مطابق خاتون ڈاکٹر سے رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ادارے میں خود احتسابی کا منظم اور مضبوط نظام موجود ہے، جبکہ پولیس خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت قانون کی بالادستی کے لیے مصروفِ عمل ہے۔