اسلام آباد: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے پی آئی اے کی نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کے 700 ارب روپے کے واجبات اپنے کھاتے میں رکھ لیے ہیں، جس کے باعث عوام پر مزید ٹیکس لگا کر یہ واجبات پورے کیے جائیں گے۔
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا
مزمل اسلم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو صرف 7.5 فیصد رقم حاصل ہوگی، جو بامشکل کنسلٹنٹ کی فیس کے برابر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری 2015 سے نامکمل تھی اور حکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، نہ کہ اس پر کریڈٹ لیا جائے۔
خیال رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے کے لیے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی دی، جبکہ لکی کنسورشیم دوسرے نمبر پر رہا جس نے 134 ارب روپے کی بولی لگائی۔ پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے، ایئر بلیو نے 26.5 ارب روپے اور عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی دی تھی۔ دوسرے مرحلے میں بولی میں اضافہ ہوا اور عارف حبیب کنسورشیم نے آخرکار 121 ارب روپے کی نئی بولی دی۔