sui northern 1

آج پاکستان کی جیت ہوئی، پی آئی اےکو دوبارہ عظیم بنانےکیلئے محنت کریں گے: عارف حبیب

آج پاکستان کی جیت ہوئی، پی آئی اےکو دوبارہ عظیم بنانےکیلئے محنت کریں گے: عارف حبیب

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی 135 ارب روپے میں خریداری کے بعد آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے اور وہ قومی ائیرلائن کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے۔

sui northern 2

سعودی عرب میں 71 کلوگرام منشیات وصول کرتے ہوئے 6 پاکستانی گرفتار

عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے حکومت، پرائیویٹائزیشن کمیشن اور کابینہ کو اس شفاف عمل کے کریڈٹ کا حق دیا۔

عارف حبیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو دوبارہ سے عظمت کی طرف لے جانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی، جس سے معیشت کو بھی فائدہ ہوگا اور نجکاری کے مزید راستے کھلیں گے۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد ائیرلائن کو بیچنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیرلائن کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.