اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی سے متعلق بل مسترد کر دیا۔
نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا آئی ٹی اور ای گورننس کے فروغ پر زور
خرم نواز کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جہیز پر پابندی کے بل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس میں جہیز کو غیر قانونی قرار دینے اور اس پر سزاؤں کی تجاویز شامل تھیں۔
بل میں اس شق کو بھی شامل کیا گیا تھا جس کے تحت والدین کو رضاکارانہ طور پر تحائف دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم اجلاس کے دوران ہونے والی بحث کے بعد قائمہ کمیٹی نے بل کو ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔