پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں سینٹرز اب 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، جبکہ چھوٹے شہروں میں دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل کے اسٹار بن کر ابھرے: واشنگٹن ٹائمز
ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ لائسنس بنوانے والے افراد کو آسانی حاصل ہو۔ شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ انہیں بڑی سہولت فراہم کرے گا۔
اس اقدام سے شہری اپنے شیڈول کے مطابق لائسنس حاصل کر سکیں گے اور لائسنسنگ کے عمل میں پیش آنے والے تاخیر کے مسائل کم ہوں گے۔