گھوٹکی کے کچے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی انور کھیتران کے مطابق یہ آپریشن 14 مسافروں کے اغوا کے بعد کیا گیا، جس میں کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی سے ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا گیا۔
اپوزیشن اتحاد حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ
آپریشن کے بعد کلیئر شدہ علاقے راجن پور پولیس کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے تباہ بنکروں سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا ہے، جس کی وجہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اتنا زیادہ اسلحہ برآمد ہوا ہے کہ شاید وانا وزیرستان میں بھی نہ ملا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے مورچوں میں پڑے راکٹ پھٹنے کا بھی خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ڈاکوؤں نے ایک مسافر بس سے مسافروں کو اغوا کر کے کچے کے علاقوں میں لے گئے تھے۔