پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مقرم علی نے کہا ہے کہ فحش مواد دیکھنے کے لحاظ سے پاکستان اب عالمی سطح پر پہلے نمبر پر نہیں رہا۔ انہوں نے ایک سیمینار میں بتایا کہ پی ٹی اے کی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اب تک تقریباً 13 لاکھ فحش ویب سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں حقِ خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور
انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے صرف حکومتی ہدایات یا عدالتی احکامات پر ہی ویب سائٹس بلاک کرتی ہے اور خود سے کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ وکی پیڈیا کی عارضی بندش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پر عالمی ردعمل کے بعد ایک بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
ڈاکٹر مقرم علی نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی اے موبائل ٹیکس وصول نہیں کرتی، یہ ذمہ داری ایف بی آر کی ہے۔ انہوں نے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اب اس میدان میں دنیا کے نمایاں ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔