ملک کے تین بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں — کراچی، لاہور اور اسلام آباد — پر امیگریشن کے لیے جدید ای-گیٹس نصب کرنے کی منصوبہ بندی پر پیشرفت ہوئی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے طاقتور ہیں کہ وزیر اعلیٰ کو عمران خان سے ملاقات سے روکتے ہیں: شفیع جان
تفصیلات کے مطابق کراچی ہوائی اڈے پر ای-گیٹس نصب کرنے کے لیے مناسب جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد امیگریشن کے عمل کو تیز کرنا اور مسافروں کا وقت بچانا ہے۔
یہ جدید نظام مسافروں کی خودکار شناخت اور پروسیسنگ کو ممکن بنا کر روایتی امیگریشن لائنوں میں تیزی لائے گا۔ ابتدائی طور پر تین بڑے ہوائی اڈوں پر اس نظام کا اجرا کیا جائے گا، جس کے بعد ممکنہ طور پر دیگر ہوائی اڈوں پر بھی اسے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔