خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ کو عمران خان سے ملنے سے روک سکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جانا تھا، لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ "جیل سپرنٹنڈنٹ نہ آئین کو مانتے ہیں، نہ ہی ہائی کورٹ کے احکامات کو مانتے ہیں۔”
فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر وفاق صوبے میں گورنر راج لگانا چاہتا ہے تو "شوق پورا کر لے۔” شفیع جان نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا میں ایسے کیا حالات ہیں جن کی وجہ سے وہاں گورنر راج لگانے کی بات کی جا رہی ہے۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ تحریک انصاف کے تمام فیصلے اب محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے، اور پارٹی ان کے فیصلوں کو قبول کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے بیٹوں نے جنوری میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے رابطہ کیا تھا لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔