sui northern 1

پی ٹی آئی اب علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے: شیر افضل مروت کا دعویٰ

پی ٹی آئی اب علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے: شیر افضل مروت کا دعویٰ

0
Social Wallet protection 2

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر راج کی دھمکی کو سمجھ گئی ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اپنے بچاؤ کے لیے کوشاں ہیں۔

sui northern 2

انہوں نے الزام لگایا کہ سہیل آفریدی اب وفاقی حکومت کے مطالبات کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ شیر افضل مروت کا دعویٰ تھا کہ "بانی پی ٹی آئی کو پالیسی میں تبدیلی کی بِھنک بھی نہیں پڑنے دی گئی اور پی ٹی آئی عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے۔”

نقاب کھینچنے کا واقعہ: ایمنسٹی انٹرنیشنل عورت کی عزت پر سنگین حملہ قرار دے دیا

دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اتنی شدید نہیں کہ جماعت کی پالیسی متاثر ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام فیصلے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی مشاورت سے کرے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج کی بجائے ڈائیلاگ چاہتی ہے، اور اچکزئی اور علامہ ناصر عباس دیگر جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل تیار کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.