انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد اسلام آباد کی اے ٹی سی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا آفریدی اور شفیع اللہ آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف یہ قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
ایک انسان کو کیسے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ ملاقات میں کیا بات کرے اور کیا نہیں، سلمان اکرم راجا
یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ رمنا میں درج مقدمے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کے دوران نوٹ کیا کہ ملزمان کو متعدد بار طلب کیا گیا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کیا گیا۔
اس سے قبل عدالت نے وزیراعلیٰ اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ نون میں درج ایک اور مقدمے میں بھی اسی قسم کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔