دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں شہید ہونے والے معصوم بچے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کی ایک روشن اور ناقابل فراموش علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں اب تک 90 ہزار سے زیادہ قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور پختہ عزم کی زندہ یادگار ہیں، جنہوں نے نہ صرف ملک بلکہ پورے خطے میں انسانی جانوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف مسلسل فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک کو سرحد پار سے سرگرم دہشت گرد عناصر سے مستقل خطرات لاحق ہیں اور کچھ گروہوں کو پاکستان کے مخالفین کی طرف سے تعاون حاصل ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف کرے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دے۔