Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر

0

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال (fbr chairman)کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔

وفاقی حکومت بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔

سابق نگران وزیرگوہر اعجاز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکلات میں رہا ہے، بڑے پیمانے پر صنعتیں بند ہوئیں ،عسکری اور سیاسی قیادت نے بہت محنت کی، پاک فوج نے معرکہ حق جیتا۔

پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے،بزنس کمیونٹی کو ملکر کام کرنا ہو گا،70ارب ڈالر کی درآمدات اور 15 ارب ڈالرز کی پیٹرولیم درآمدات ہیں،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بزنس کمیونٹی متحد ہے۔

کاروباری برادری نے اپنی سیاست چھوڑ کر ملک کی خاطر یکجہتی دکھائی،آج فیڈریشن میں تمام چیمبرز کے نمائندگان موجود ہیں،چیمبرز کے لوگ معاشی مسائل حکومت کیساتھ ملکر حل کرسکتے ہیں،کمیٹیوں میں رئیس لوگوں کو بٹھا کرمعاملہ حل نہیں ہوگا،لوگوں کے نمائندوں سے بات کرکے معیشت بہتر ہوگی۔

اس موقع پر پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت ہو رہی ہے،لوکل لیول پر بھی تمام چیمبرز کی لڑائیاں ختم کرائیں گے۔

اس وقت بجلی کا ریٹ اور بینک سود زیادہ ہے، موجودہ حالات میں نئی انڈسٹری تو دور پرانی بھی نہیں چل رہی،حکومت کوشش کر رہی ،ہمیں آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانا ہے۔ہمارے کاروبار چڑھیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی ،معرکہ حق تو جیت لیا اب معرکہ معیشت جیت کر دکھائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.