پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید

پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید

0

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اسلحہ خانے میں رکھے پرانے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد آگ پھیل گئی اور مزید دھماکے ہوئے، جبکہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

نان فائلرز کے لیے بڑی خبر

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ دھماکے کے بعد تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے اور تھانے سمیت اردگرد کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

بی ڈی یو، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.