خیبر پختونخوا کے کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیئے گئے
خیبر پختونخوا کے کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیئے گئے
پشاور میں خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کے اراکین کو محکمے تفویض کر دیے گئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری اعلامیے کے مطابق شفیع اللہ جان کو معاونِ خصوصی برائے اطلاعات، نشریات اور عوامی تعلقات مقرر کیا گیا ہے۔
نیویارک میئرکا تاریخ سازالیکشن اور زُہران ممدانی
ارشد ایوب خان کو وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم، امجد علی کو وزیر ہاؤسنگ، جبکہ مینا خان آفریدی کو صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی بنایا گیا ہے۔ فضل شکور کو صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ریاض خان کو وزیر آبپاشی، اور آفتاب عالم آفریدی کو وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کا قلمدان دیا گیا ہے۔
سید فخر جہان کو وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول مقرر کیا گیا ہے۔ خالق الرحمان کو وزارتِ صحت، جبکہ عاقب اللہ کو وزارتِ ریلیف، بحالی اور آبادکاری سونپی گئی ہے۔ فیصل خان تراکئی کو وزیر محنت، تاج محمد ترند کو مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان، اور مزمل اسلم کو مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں کچھ پرانے چہروں کے ساتھ وہ دو وزراء بھی شامل ہیں جنہیں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے آخری ایام میں کابینہ سے برطرف کیا تھا۔