نَتھنگ کا پہلا بجٹ فون ” (3a) لائٹ” پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

نَتھنگ کا پہلا بجٹ فون ” (3a) لائٹ” پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

0

نَتھنگ کمپنی نے اپنے برانڈ کے تحت پہلا بجٹ اسمارٹ فون نَتھنگ فون (3a) لائٹ متعارف کرایا ہے۔ اگرچہ کمپنی اپنی ذیلی لائن اپ سی ایم ایف کے ذریعے پہلے ہی کم قیمت ڈیوائسز پیش کر رہی تھی، لیکن یہ پہلا فون ہے جو نَتھنگ کے مرکزی برانڈ کے تحت بجٹ کیٹیگری میں پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق

یہ فون پاکستان میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، جس کی قیمت 99 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 249 ڈالر ہے۔

فون کے ڈیزائن میں نَتھنگ کا مشہور شفاف پچھلا کور برقرار رکھا گیا ہے، جس میں ایک سنگل گلِف لائٹ موجود ہے جو نوٹیفکیشنز کے دوران روشن ہوتی ہے۔

فرنٹ پر 6.77 انچ کی AMOLED اسکرین دی گئی ہے جس کی ریزولوشن 1080p اور ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔ اسکرین 800 نٹس کی عام چمک اور 3000 نٹس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنیس فراہم کرتی ہے، جبکہ اسے پانڈا گلاس سے محفوظ بنایا گیا ہے۔

فون میں آپٹیکل فنگر پرنٹ سینسر اور پنچ ہول سیلفی کیمرا موجود ہے۔ یہ بلیک اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اندرونی طور پر اس میں میڈیا ٹیک کا ڈائمنسٹی 7300 پرو چپ سیٹ دیا گیا ہے، جو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ صارفین مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج بڑھا سکتے ہیں۔

نَتھنگ فون (3a) لائٹ، نَتھنگ او ایس 3.5 کے ساتھ اینڈرائیڈ 15 پر چلتا ہے۔ کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ اس فون کو تین بڑی اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس اور چھ سال کے سیکیورٹی پیچز فراہم کیے جائیں گے۔

کیمرے کے لحاظ سے فون کے پچھلے حصے میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جس میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کی سہولت موجود ہے۔ اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو لینس شامل ہیں۔ فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے جو سیلفیز اور ویڈیو کالز کے لیے موزوں ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو 33 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 249 ڈالر جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ویریئنٹ 279 ڈالر میں دستیاب ہے۔

پاکستان میں فی الحال 8 یا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ویریئنٹ 99 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے، جو بلیک اور وائٹ دونوں رنگوں میں مختلف ریٹیلرز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.