لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ

لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ

0

لاہور میں زیر زمین پانی کے تحفظ اور سطح کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت شہر میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز تعمیر کیے جائیں گے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لبرٹی چوک پر گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل سائٹ کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی واسا غفران احمد نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ریچارج ویل روزانہ 8000 گیلن پانی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس وقت لاہور میں تین ویلز فعال ہیں۔

امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے تحفظ کا مزیدار آسان نسخہ

مزید بتایا گیا کہ شہر کے 15 مختلف مقامات پر مزید ریچارج ویلز تعمیر کیے جائیں گے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جدید انجینئرنگ تکنیک استعمال کی جا رہی ہے اور پی ایچ اے لاہور کے تمام پارکس میں ان ویلز کے لیے جگہ مختص کرے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ ان ویلز کی تعمیر کے دوران درختوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ واسا پنجاب کے تحت صوبے بھر میں بھی ایسے ریچارج پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

نورالامین مینگل نے کہا کہ پانی ایک قیمتی نعمت ہے جسے ضائع ہونے سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام ادارے اس منصوبے کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.