چین کا پاکستانی خلاباز کا مشن میں شمولیت کا اعلان

چین کا پاکستانی خلاباز کا مشن میں شمولیت کا اعلان

0

چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی ماہرِ خلاباز جلد ہی چینی خلائی مشن میں شمولیت اختیار کرے گا، جو پاکستان اور چین کے مشترکہ خلائی تعاون کے منصوبے کا حصہ ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی، سہیل آفریدی

چینی میڈیا کے مطابق پاکستانی خلاباز مختصر مدت کے لیے پے لوڈ ایکسپرٹ کے طور پر اس مشن کا حصہ بنیں گے۔ اس کے علاوہ دو پاکستانی خلاباز چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے تاکہ مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے تکنیکی مہارت میں اضافہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق یہ مشترکہ تربیت دونوں ممالک کے درمیان خلائی تحقیق اور سائنسی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی اور پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.