سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں: سینئر وزیر پنجاب

سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں: سینئر وزیر پنجاب

0

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت اب تک 6 ارب 39 کروڑ روپے متاثرین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوچکا ہے، جس میں 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے۔ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4 لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ریکارڈ کی تصدیق ڈپٹی کمشنرز سے کرائی گئی ہے۔

پکاسو کی خفیہ تصویر نے نیلامی میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے متاثرہ افراد 3 لاکھ روپے تک رقم نکال سکتے ہیں۔ 27 سیلاب زدہ اضلاع میں معاوضے کی تقسیم کے لیے 37 کیمپ سائٹس قائم کر دی گئی ہیں، جبکہ 20 اکتوبر سے 13 اضلاع میں ادائیگی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز 3 نومبر سے ہوگا۔ کیمپ سائٹس پر سیلاب متاثرین کو 50 ہزار روپے نقد رقم کے ساتھ اے ٹی ایم کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا، جس سے وہ روزانہ 3 لاکھ روپے تک نکال سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.